سعودی عرب میں شکاری چیتے کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے ، ناصر المجلاد

اے پی پی  |  Jan 21, 2024

جدہ ۔21جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی ماحولیاتی انجمن کے سربراہ ناصر المجلاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شکاری چیتے کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔سبق ویب کے مطابق ماحولیاتی انجمن کے سربراہ نے بتایا کہ شکاری چیتے قلیل تعداد میں رہ گے۔ مملکت کے ایک غار سے 17 شکاری چیتوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔

شکاری چیتا تیزی سے دوڑتا ہے دیگر جانور دوڑ میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اس کی جسمانی خصوصیات ریس میں شرکت کرنے والے کتے سے ملتی جلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکاری چیتا عام عرب چیتے سے کئی حوالے سے مختلف ہوتا ہے۔

عربوں میں اسے بعض الفھد الصیاد دیگر الاکشم کہتے ہیں۔ مادہ کو کشما کہا جاتا ہے اس کی جمع کشم ہوتی ہے اس کے ناموں میں قضاعہ، ابوحیان، الوثاب، الکنغم، الھوس اور الھؤبر بھی ہیں۔ مادہ چیتے کے ناموں میں القفذہ، الکشما، الفھیدۃ اورالعؤیر قابل ذکر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More