جب بھاگیہ شری کو لگا کہ سلمان خان ان کے ساتھ ’فلرٹ‘ کر رہے ہیں

اردو نیوز  |  Jan 21, 2024

بالی وڈ اداکارہ اداکار بھاگیہ شری نے اپنے شوہر ہمالیہ داسانی کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صرف سلمان خان ہی تھے جو ہمالیہ کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں جانتے تھے۔ بھاگیہ شری اور سلمان نے 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں اداکاری کا آغاز کیا۔شوبز کی ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بھاگیہ شری نے کہا کہ اپنے شوہر سے ان کی ملاقات ہائی سکول میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قدامت پسند والد سے اس تعلق کا ذکر کرنے میں خوف محسوس کرتی تھیں۔ان کہنا وہ سکول میں بہت ’پڑھاکو‘ تھیں اور اپنی کلاس کے لڑکوں سے کبھی بات نہیں کی کیونکہ ان کی پرورش قدامت پسند ماحول میں ہوئی تھی۔ یہ سب اُس وقت بدل گیا جب انہیں ہمالیہ سے پیار ہو گیا۔

انہوں نے ’میں نے پیار کیا‘ کی ریلیز سے قبل شادی کر لی جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنا فلمی کیریئر ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی شوٹنگ کے دوران بھاگیہ شری نے اپنے رشتے کے بارے میں رازداری کو کیسے برقرار رکھا اس پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سلمان کے ساتھ میری دوستی واقعی گہری ہوگئی، سلمان کا ہمالیہ جی کے ساتھ ایک مشترکہ دوست تھا، اور وہ ہمارے بارے میں جان گئے تھے۔ وہ جاننے والے پہلے شخص تھے۔ ہم ’دل دیوانہ بن سجنا کے‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اور ہم تقریباً ایک ماہ سے اوٹی میں تھے۔ سلمان آتا تھا، اور میرے کان میں گانا گانا شروع کر دیتا تھا‘’سلمان نے کبھی ایسا سلوک نہیں کیا تھا۔ وہ مجھے تھوڑا سا دھکا دیتا، قریب آتا اور دوبارہ گانا شروع کر دیتا۔ اور میں سوچ رہی تھی کہ وہ میرے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟ وہ مذاق کیوں کر رہا ہے؟‘بھاگیہ شری نے کہا کہ وہ گھبرا گئیں اور سلمان کو ایک طرف لے کر گئیں اور کہا کہ ’اپنی حد میں رہو، تمہیں کیا ہوا ہے؟‘اس کے بعد سلمان نے انکشاف کیا کہ انہیں سب معلوم ہے کہ ’دل دیوانہ کہاں ہو رہا ہے۔‘سلمان خان نے بھاگیہ شری کو مشورہ دیا کہ وہ ہمالیہ کو خفیہ طور پر سیٹ پر آنے کی دعوت دے سکتی ہیں۔ سلمان نے کہا کہ ’’وہ میرے ساتھ میرے کمرے میں رہ سکتا ہے، اور سیٹ پر موجود ہر شخص اسے میرا دوست سمجھے گا۔‘ لیکن بھاگیہ شری نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھاگیہ شری حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ایک کیمیو رول میں نظر آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More