افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ، ہلاکتوں کا خدشہ

اے پی پی  |  Jan 21, 2024

کابل۔21جنوری (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں ایک بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ایک اہلکار ذبیح اللہ امیری کے حوالے سے رپورٹ کیا کہافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اور طیارہ کس کمپنی کی ملکیت ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More