اجے دیوگن کی نئی تھرلر فلم ’شیطان‘ 8 مارچ کو ریلیز ہو گی

اردو نیوز  |  Jan 20, 2024

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن، مادھاون اور جوتیکا کی نئی تھرلر فلم ’شیطان‘  رواں برس 8 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر وکاس باہل ہیں جس میں اداکار اجے دیوگن، مادھاون اور جوتیکا اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔

اس فلم میں نوجوان اداکارہ جانکی بودیوالہ بھی ڈیبیو کریں گی۔اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے لیے شیطان آرہی ہے جو 8 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔‘یہ فلم ’جیو سٹوڈیو، اجے دیوگن فلمز اور پینوراما سٹیوڈیوز انٹرنیشنل نے پیش کی ہے اور اس کے پروڈیوسر اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار مانگٹ پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک ہیں۔اجے دیوگن ان دنوں فلم ’ریڈ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں رتیش دیش مکھ ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’سنگم اگین‘ سیکوئل کا بھی اعلان کیا ہے جو 2024 میں ریلیز ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More