ماسکو ایکسچینج میں چینی کرنسی کا تجارتی حجم امریکی ڈالر سے متجاوز

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

بیجنگ۔20جنوری (اے پی پی):ماسکو ایکسچینج میں 2023 کے دوران چینی کرنسی کی ٹریڈنگ کا حجم امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا جو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین کے کل حجم کا تقریباً 42فیصد رہا  ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق روس کے “کومرسینٹ” اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ماسکو ایکسچینج میں چینی کرنسی آر ایم بی کا تجارتی حجم 34.15 ٹریلین روبل تک جا پہنچا جو 2022 کے حجم سے دوگنا زائد ہے۔

2023 میں ماسکو ایکسچینج میں ٹریڈ ہونے والےامریکی ڈالر کا حجم تقریباً 32.49 ٹریلین روبل رہا جو لین دین کے مجموعی حجم کے 40فیصد سے بھی کم ہے۔

اس کے علاوہ یورو 14.6 ٹریلین روبل کے حجم کے ساتھ تیسرے نمبر پر ٹریڈ کیا گیا   جو مجموعی طور پر 18فیصد سے بھی کم ہے جبکہ 2022 میں ماسکو ایکسچینج میں امریکی ڈالر اور یورو کا مشترکہ حصہ 87فیصد تھا۔4 دسمبر  2023 کو ماسکو ایکسچینج نے  چینی کرنسی آر ایم بی  اور روبل کی تجارت کے لئے تین نئے اقدامات متعارف کروائے تھے جس کا مقصد مارکیٹ کے شرکا کے لئے ایکسچینج آپریشنز کی سہولت میں اضافہ کرنا اور تجارتی خطرات کو کم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More