چین، سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

بیجنگ۔20جنوری (اے پی پی):چین کے صوبہ ہینان کے شہر نانیانگ کے علاقے فانگچینگ میں واقع ایک کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو رات 11 بجے سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے کی کال موصول ہو ئی جس کے جواب میں امدادی کارکن فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور رات 11 بج کر 38 منٹ پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More