اے پی پی | Jan 19, 2024
منیلا۔19جنوری (اے پی پی):فلپائن میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے جبکہ1شخص لاپتہ ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مونکایو کی میونسپلٹی نے کہا کہ فلپائن میں مٹی کے تودے گرنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ1شخص لاپتہ ہے۔منگل کو شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باوجود تلاش اور بچاؤ کا کام جمعہ کو دوبارہ شروع ہوا۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے کہا کہ 70 ہزار سے زیادہ خاندان منڈاناؤ جزیرے پر داواؤ کے علاقے میں 4 صوبوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More