جہاز میں مسافر نے کیبن کے عملے کی خاتون کو کیوں کاٹ لیا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2024

ہوائی جہاز میں سفر کے دوران فضاء میں پرواز کے دوران اکثر عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں تاہم جاپان میں ہونیوالے واقعہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جاپان سے اڑان بھرنے والے آل نیپون ایئرویز کے طیارے میں ایک مسافر نے کیبن کریو کی خاتون کے بازو پر کاٹ لیا، 55 سالہ شخص امریکی شہری ہے جو نشے کی حالت میں تھا اور واقعہ کے بعد مسافر کو یاد نہیں ہے کہ اس نے کیا حرکت کی ہے۔

آل نیپون ایئرویز کے ترجمان کے مطابق طیارے میں 159 مسافر سوار تھے واقعے کے بعد پائلٹ نے ہنیدا کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

55 سالہ مسافر کے خاتون رکن کو کاٹنے کے واقعہ کو سوشل میڈیا صارفین نے ہارر فلم ’زومبی‘ سے تشبیہ دی ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اکثر پہلی بار ہوائی جہاز کا سفر کرنے والے مسافر خوف اور پریشانی میں اوٹ پٹانگ کرتے ہیں اور کئی بار عملے سے جھگڑا کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں تاہم جاپان میں خاتون رکن کو کاٹنے کا یہ انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More