کروم پر انکوگینٹو موڈ استعمال کرتے ہیں؟ تو گوگل کی یہ بات بھی لازمی جان لیں

ہماری ویب  |  Jan 18, 2024

انکوگنیٹو موڈ کا نام سن کر یہی ذہن میں آتا ہے کہ اس کے استعمال سے ہمارا ڈیٹا کوئی نہیں دیکھ سکتا اور یہ بالکل محفوظ ہے، مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔

دنیا کے کئی افراد گوگل کروم ویب براؤزر پر انکوگنیٹو موڈ کو یہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں کہ اس طرح ان کی براؤزنگ سرگرمیوں یا ڈیٹا تک کسی کو رسائی حاصل نہیں ہوسکے گی۔

انکوگنیٹو موڈ استعمال کرنے پر اگرچہ براؤزر آپ کی ہسٹری، بک مارکس امپورٹ یا کسی بھی آن لائن اکاﺅنٹ کی لاگ ان تفصیلات کو ریکارڈ (کوکیز) نہیں کرتا، مگر اس سے آپ کی شناخت نہیں چھپتی یعنی آپ کا ڈیٹا اوپن کی جانے والی ویب سائٹ میں محفوظ ہوجاتا ہے۔

اس بات کا اعتراف خود گوگل کی جانب سے کیا گیا ہے۔

گوگل نے کروم کے تجرباتی فیچرز کے پلیٹ فارم Canary میں ایک نئی وضاحت کا اضافہ کیا ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوگینٹو موڈ میں ویب سائٹس کو لوگوں کا مواد اکٹھا کرنے سے نہیں روکا جاتا اور ویب سائٹس بشمول گوگل کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے کبھی واضح طور پر انکوگینٹو موڈ میں یہ وضاحت نہیں کی تھی مگر دسمبر میں ایک مقدمے میں عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کے بعد اب اس بات کو واضح کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More