آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو جان لیں کہ ۔۔ واش روم میں فون کا استعمال کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 17, 2024

ہماری روز مرہ زندگی میں موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، کچھ لوگ تو فون کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ وہ واش روم میں بھی فون کا استعمال کرتے ہیں تاہم تحقیق کے مطابق موبائل فون کا ہر وقت اور زیادہ استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ بیت الخلاء میں فون کا استعمال آپ کو خطرناک بیماری کا شکار بناسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیت الخلا میں موبائل فون کا استعمال بواسیر اور دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ بیت الخلا میں فون استعمال کرنے والے لوگ کئی گنا زیادہ وقت بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے غیر ضروری دباؤبواسیر اور دیگر بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں بیت الخلا میں کم سے کم وقت گزارنا چاہیے تاکہ ہمارے مخصوص اعضاء پر زیادہ دباؤنہ پڑے جبکہ واش روم میں فون استعمال کرنے والوں کا موبائل فون بھی بیت الخلا میں پائے جانے والے نقصان دہ بیکٹیریا کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ باتھ روم میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال نہ کریں کیونکہ بیکٹیریافون کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں اور کچھ بھی کھانے کے دوران وہ آپ کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں جس کے بعد بیماریوں سے بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More