60 فیصد ملازمتیں خطرے میں ۔۔ مصنوعی ذہانت سے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں کیسے خطرے میں پڑ جائیں گی؟

ہماری ویب  |  Jan 16, 2024

چیٹ جی پی ٹی آنے سے قبل بہت سے سائنسی ماہرین نے اس حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے دعوے کئے تھے کہ مستقبل میں چیٹ جی پی ٹی ملازمتوں کو نشانہ بنائے گا۔ ویسا ہی اب دیکھنے میں آرہا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹالینا جیورجیوا نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے وقت میں مصنوعی ذہانت ترقی یافتہ ممالک میں موجود60 فیصد ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر معیشتوں میں یہ شرح 40 فیصد اور کم آمدنی والے ممالک میں 26 فیصد ہوگی۔

رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مذکورہ نصف ملازمتوں پر برا اثر پڑے گا، لیکن پیداواری صلاحیت میں اضافے کی وجہ سے باقی ملازمتوں پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی صدر نے کہا کہ آپ کی ملازمت سے مکمل طور پر چھٹی ہو سکتی ہے، جو یقیناً اچھی بات نہیں۔ یا مصنوعی ذہانت آپ کو اپنا کام زیادہ مؤثر طریقے سے کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جس سے آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

اگرچہ مصنوعی ذہانت ابتدائی طور پر کم آمدنی والے ممالک پر کم منفی اثرات مرتب کرے گا، لیکن یہ ممالک نئی ٹیکنالوجیز سے کم فائدہ اٹھائیں گے۔

آئی ایم ایف کی صدر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اب ہماری زندگی میں داخل ہو چکی ہے اور ممالک کو اسے اپنانا چاہیے، مصنوعی ذہانت تھوڑی پریشان کن ہے مگر اس سے فائدہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More