چین وہ ملک ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ملک آنے والے سالوں میں ٹیکنالوجی کی دوڑ میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ کیونکہ یہ آئے روز ایسی حیرت انگیز چیزیں متعارف کروا رہا ہے جس کو دیکھ کر انسانی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔
حال ہی میں چین کی ایک اور بہترین آزمائش سامنے آئی ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی Betavoltکا دعویٰ ہے کہ اس کی ایٹمی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے 50 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے، بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیٹری کو مستقبل میں فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جب کہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔
چینی کمپنی کے نے مزید کہا کہ بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔