عالیہ بھٹ کے ’جھمکے‘ سے دیپکا کے ’بے شرم رنگ‘ تک، 2023 کی بہترین اداکارائیں

اردو نیوز  |  Jan 13, 2024

سال 2023 کی فلموں میں ایکشن، تشدد، خونریزی اور بہت کچھ تھا، تاہم سینہ پھلانے والے مرد اداکاروں کے درمیان کچھ پُرکشش اور خوبصورت اداکارائیں بھی تھیں جنہوں نے اپنی ساڑھیوں اور دلکش اداکاری سے انڈسٹری کی فضا کو مہکائے رکھا۔

بالی ووڈ فلموں سے بہت سی امیدوں اور توقعات کے ساتھ 2024 میں داخل ہو چکے ہیں۔ تاہم 2023 کی بالی ووڈ کی بہترین کارکردگی پر نظر ڈالنا اور سراہنا بھی اہم ہے۔

شوبز کی ویب سائٹ کوئی موئی نے سنہ 2023 کی چار بہترین اداکاراؤں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال فلم بینوں کی توجہ حاصل کیے رکھی۔

عالیہ بھٹ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے گانے جھمکا گیرا رے میں عالیہ بھٹ نے جس طرح پُرفارم کیا اس سے مداحوں کے دلوں میں ہزاروں تتلیاں پھڑپھڑائی ہوں گی۔

عالیہ بھٹ کی مسکراہٹ اور ’ٹھمکے‘ نے سینما کی سکرین پر اتنا مسحور کن اضافہ کیا کہ یہ گانا چارٹ بسٹر بن گیا۔

’اینیمل‘ میں ترپتی دمری کی اداکاری نے فلم بینوں کو متاثر کیا۔ فائل فوٹو: انسٹاگرامترپتی دمریفلم ’اینیمل‘ میں ترپتی دمری نے اپنی اداکاری سے فلم بینوں کو سکرین سے آنکھیں ہٹانے نہ دیا اور اُن کی رنبیر کپور کے ساتھ کیمسٹری سال بھر گفتگو کا موضوع رہے گی۔

دیپکا پڈوکونانڈسٹری کی سُپرسٹار ڈی پی کی ’پٹھان‘ میں اداکاری کو کیسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ ان کی ’بے شرم رنگ‘ میں ڈانس اور بکنی تنازعے کا باعث بنی مگر وہ ہمیشہ کی طرح کردار میں رنگ بھرتی دکھائی دیں۔ وہ اداکاری کا آتش فشاں ہیں جو سکرین پر لاوا بکھیر دیتا ہے۔

شردھا کپور نے فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں اپنی پرفارمنس سے فلم بینوں کو محظوظ کیا۔ فائل فوٹو: انسٹاگرامشردھا کپور’تو جھوٹی میں مکار‘ میں بہت سے لوگوں کو اریجیت سنگھ کی آواز پسند آئی ہوگی مگر رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور نے بھی اپنی اداکاری سے فلم بینوں کے دل جیت لیے تھے۔

اس فلم اور اداکارہ نے گزشتہ برس مداحوں کے دلوں میں گھر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More