کیلے کے چھلکے کا پانی ٹینک میں ڈالیں اور پھر جادو دیکھیں ۔۔ کیلے کے چھلکے کے بہترین فائدے جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے

ہماری ویب  |  Jan 13, 2024

اللہ نے انسان کیلئے پھلوں اور سبزیوں جیسی بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں جو نہ صرف صحت کے لیے مفید بلکہ اس کے دیگر لوازمات بھی نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں جسے ہم اکثر بےکار سمجھ کر کچرے میں پھینک دیتے ہیں۔

انہی میں کیلے کا چھلکا بھی آتا ہے۔ بے شمار طبی فوائد کا حامل کیلا ویسے تو 12 مہینے آتا ہے، اور اسے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کیلئے کیلے کے چھلکے کے فوائد بیان کریں گے۔

ٹینک کا پانی صاف کرتا ہے

اس عمل سے آپ کو 5 بڑے فائدے ہوں گے جو کہ آپ کی روزمرہ کی ضرورت ہیں، کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی شفاف ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کا ٹینک آلودہ ہوگیا ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔

جلد کے نشانات صاف

کیلے کے چھلکوں سے چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات ختم ہوسکتے ہیں کیونکہ کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی آپ کی جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔ طریقہ یہ ہوگا کہ وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔

سکون کی نیند

اس عمل کو رات کے وقت کرنا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیے ہوتا ہے اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتا ہے، کیلے میں چونکہ آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لئے یہ صاف صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔

برتن چمکانے کیلئے

وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں، اس سے ہر قسم کے گندے برتن اور گندے کنٹینر صاف ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More