اب اڑنے والی گاڑی میں سفر کرنا ممکن ۔۔ چین کی مشہور کمپنی نے اُڑنے والی کار لانچ کردی، اس کی اور کیا خصوصیات ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 13, 2024

اڑنے والی گاڑیوں کا تصور اب سچائی میں تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ چین کی ایک مشہور کمپنی نے اس خبر کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔

دنیا میں کئی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اڑنے والی گاڑیوں کو بنانے کی جدو جہد میں لگی ہوئی ہیں مگر وہ تاحال کامیاب نہ ہوسکیں مگر چین نے ایسا کر دکھایا ہے۔

چین کی ایک کمپنی Xpeng کو توقع ہے کہ اس کی اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی جلد ہی عام عوام کے استعمال کے لیے فروخت کی جائے گی۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا جس کے خوبصورت ڈیزائن نے لوگوں کی خاص توجہ سمیٹی۔ مذکورہ گاڑی زمین پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے پروپیلرز یا پر گاڑی کے اندر چھپے ہوتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی آپ کو باآسانی اڑ کر ہجوم والے علاقوں سے اپنے مقام تک پہنچا دے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس فلائنگ کار کی بکنگ رواں سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی جبکہ یہ صارفین کو 2025 میں کسی وقت دستیاب ہوگی۔

سی ای ایس میں تو اس گاڑی کو فضا میں بلند نہیں کیا گیا مگر یہ ضرور دکھایا گیا کہ کس طرح گاڑی کے پروپیلرز باہر نکلتے ہیں۔

یہ گاڑی کسی ڈرون کی طرح ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس گاڑی کو سب سے پہلے چین میں فروخت کیا جائے گا جہاں اس کی قیمت 10 لاکھ یوآن رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More