اب نئے طریقے سے پیغام بھیجا جاسکے گا ۔۔ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کمال کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی

ہماری ویب  |  Jan 12, 2024

میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر لانچ کرنے جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

WaBetainfo کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے اپنی مرضی کے مطابق بنا سکیں گے۔

اس سے پہلے پیغام کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے اچھا لک دیا جاتا تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو پیغام رسانی کرنے میں مزا آئے گا۔

ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔

لسٹس سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کے پیچھے نمبروں یا bullet پوائنٹس کا اضافہ کر سکیں گے۔اسی طرح کوڈ بلاک واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More