پاکستانی ڈائریکٹر پرمیش ادیوال نے اسلام قبول کر لیا

اردو نیوز  |  Jan 11, 2024

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ڈائریکٹر پرمیش ادیوال نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

پرمیش ادیوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مسجد نبوی میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پرمیش ادیوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’تاجدارِ حرم۔‘

ویب سائٹ ’رِیویو اِٹ ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق نو مسلم ہدایتکار نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا ہے۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Parmesh Adiwal (@parmeshadiwal)

اس کے علاوہ پرمیش ادیوال نے اپنا نیا اسلامی نام اب ’محمد‘ رکھا ہے۔

پرمیش ادیوال پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مشہور فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں بطور سونگ ڈائریکٹر کام کر رکھا ہے جبکہ وہ فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ میں بطور کو ڈائریکٹر کام کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’ماسٹرز‘ سمیت کئی ڈراموں کے او ایس ٹی ٹریکس ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

پرمیش ادیوال نے مشہور سنگر فلک شبیر کا گانا ’یار ملا دے‘ اور بِلی ایکس کا بلاک بسٹر وائرل گانا ’جٹنی پنجابی‘ بھی ڈائریکٹ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More