انناس ایک خوش ذائقہ پھل ہے جو صحت کے لئے کسی نایاب خزانے سے کم نہیں انناس میں اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ مختلف وٹامنز، منرلز، میگنیشیم اور خاص طور پر وٹامن سی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
اس پھل کو خاص طور پر سردیوں میں کھانا بے حد مفید ہے. یہ پھل سارا سال ٹن میں پیک بھی دستیاب ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انناس میں برومیلین نامی انزائم موجود ہوتا ہے جو وائرل انفیکشن سے لڑنے اور بیکٹیریا کو مارنے کی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس لئے آج کل پھیلے ہوئے نزلہ، زکام اور کھانسی کے وائرل سے لڑنے کے لیے یہ پھل کھانا لازمی ہے۔
انناس جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے. اس میں میگنیشیم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوطی اور طاقت عطا کرتا ہے۔
کیلشیم سے بھرپور انناس مسوڑھوں، جبڑے کے علاوہ دانتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور اس پھل میں موجود میگنیشیم کمزور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ وٹامن سی چہرے اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔