گولڈن گلوب ایوارڈز 2024 میں فلم ’اوپن ہائیمر‘ اور ٹی وی سیریز ’سکسیشن‘ کا راج

اردو نیوز  |  Jan 10, 2024

گولڈن گلوب ایوارڈز کی اس برس ہونے والی تقریب نے دنیا بھر کے فلم بینوں کو اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ آسکرز میں کس کی فتح ہونے والی ہے۔

پیر کو کیلی فورنیا کے دی بیورلے ہلٹن ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں ستاروں کا جھرمٹ موجود رہا جس میں 2023 میں ریلیز ہونے والی فلمیں اور ٹی وی سیریز کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔

گزشتہ برس یعنی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں سے ایک بڑی فلم ’اوپن ہائیمر‘ تھی جس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر خوب کاروبار کیا۔

اسی طرح گزشتہ برس ’سکسیشن‘ جیسی کئی سپرہٹ ٹی وی سیریز ریلیز ہوئیں جنہیں لاکھوں افراد نے نہ صرف دیکھا بلکہ خوب پسند بھی کیا۔

آئیے جانتے ہیں کہ 81ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں فتح کس کی قسمت میں آئی ہے۔

 گولڈن گلوب ایوارڈز میں سال 2023 کی بہترین فلم ’اوپن ہائیمر‘ کو قرار دیا گیا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز میں اوپن ہائیمر کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ اوپن ہائیمر کو آسکر بھی مل جائے گا۔

اسی طرح گولڈن گلوب ایوارڈز میں بیسٹ موشن فلم کی کامیڈی اور میوزیکل کیٹیگری میں ’پُوَر تھنگز‘ بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔ 

اس تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کی اداکارہ لِلی گلیڈ سٹون جیتنے میں کامیاب رہیں (فوٹو: اے ایف پی)

گولڈن گلوب ایوارڈز 2024 میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اوپن ہائیمر کے ہیرو کیلین مرفی کے حصے میں آیا ہے۔

اسی طرح اس تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کی اداکارہ لِلی گلیڈ سٹون جیتنے میں کامیاب رہیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈز میں بیسٹ اوریجنل سانگ کا ایوارڈ 2023 کی مشہور فلم ’باربی‘ کے گانے ’وَٹ واز آئی میڈ فار‘ کے حصے میں آٰیا ہے۔

اگر اس تقریب میں 2023 کی بہترین ٹی وی سیریز کی بات کی جائے تو سال کے سب سے بہترین ٹی وی شو کا ایوارڈ ’سکسیشن‘ کو دیا گیا ہے۔

اسی طرح بیسٹ ٹی وی سیریز میوزیکل اور کامیڈی کا ایوارڈ 2023 میں ریلیز ہونے والے ٹی وی شو کا ایوارڈ ’دی بیئر‘ کو دیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ شو میں سال 2023 میں ریلیز ہونے والے ٹی وی شو کے بہترین اداکار کا ایوارڈ سکسیشن کے اداکار کیران کُولکِن نے جیتا۔

اسی طرح گولڈن گلوب ایوارڈز میں ٹی وی شو کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سکسیشن کی اداکارہ سارہ سنُوک جیتنے میں کامیاب رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More