ویڈیو دیکھیں یا گیمز کھیلیں اور ۔۔ یوٹیوب نے گیمز کیلئے کونسا آپشن متعارف کروادیا؟

ہماری ویب  |  Jan 09, 2024

یو ٹیوب ویڈیوز کیلئے پوری دنیا میں مشہور ہے، آپ کو کھانا بنانے سے لے کر جہاز بنانے تک ہر چیز کے حوالے سے ایک دو نہیں بلکہ درجنوں ویڈیوز یوٹیوب پر مل جائیں گی اورصارفین کی بھرپور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یو ٹیوب نے صارفین کیلئے گیمنگ کا آپشن بھی متعارف کروادیا ہے۔

پلے ایبلز نامی یہ تجرباتی فیچر سب سے پہلے ستمبر میں محدود افراد کے لیے متعارف کرایا گیا تھاجس پر یوٹیوب پریمیم کے صارفین مختلف آن لائن گیمز اس ویڈیو شیئرنگ سروس پر کھیل سکتے ہیں، پلے ایبلز فیچر تمام پریمیم صارفین کے لیے دستیاب ہے اور وہ دل کھول کر یہاں گیم کھیل سکتے ہیں۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یوٹیوب پر گیم کھیلنے کے شوقین صارفین کے لیے 37گیمزموجود ہیں اور انھیں ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ صارفین موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ پر یہ گیمز آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔

آغاز میں اس طرح کے فیچرز سے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین مستفید ہوتے ہیں تاہم بعد میں انھیں دیگر افراد کے لیے بھی پیش کر دیا جاتا ہے۔صارفین ان گیمز کی لائبریری کو ایکسپلور ٹیب کے پلے ایبلز سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یو ٹیوب پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں صارفین مختلف ویڈیوز دیکھتے ہیں اور کروڑوں اکاؤنٹ ہولڈرز اپنی مختلف ویڈیوز بناکر یومیہ بھاری معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More