ڈھول باجا نہ شور شرابا پھر بھی ۔۔ انوکھی بارات جس میں باراتی خاموشی میں ناچتے رہے، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 08, 2024

پوری دنیا میں شادی کے موقع پر الگ الگ رسوم و رواج ہیں، کچھ ممالک میں سادگی سے شادی کی رسومات ادا کی جاتی ہیں جبکہ پاکستان ، بھارت اور کئی ممالک میں تو بھرپور دھوم دھڑکے سے شادیاں ہوتی ہیں اور بینڈ باجے کے ساتھ بارات جاتی ہیں تاہم بھارت میں ایک ایسی انوکھی بارات نکلی جس میں کوئی ڈھوم باجا نہیں تھا بلکہ باراتی خاموشی میں ناچتے رہے۔

بھارت میں چند روز قبل ایسی بارات نکالی گئی ہے جس میں باراتی رقص تو کر رہے ہیں لیکن منظر بالکل خاموش ہے ، بھارت میں نہ گانے کی آواز اور نہ باجے بجائے جا رہے ہیں۔

بارات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں باراتیوں نے حتیٰ کہ دلہا نے بھی ہیڈ فون لگا رکھا ہے تاہم دلہا میاں گھوڑے پر سوار ہیں جب کہ تمام نیچے تمام باراتی رقصاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی شیوانگی شِیوہارے نے ویڈیو کو ’’نئے عہد کی خاموش بارات‘‘ کا عنوان دیا ہے ساتھ ہی پوسٹ میں لکھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ڈی جے پارٹی میں شریک ہوں گی۔

2016 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ایسا ہی سین شامل کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما نائٹ کلب میں ہیڈ فون لگا کر خاموشی سے ڈانس کرتے ہیں۔

یہ دلچسپ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اب تک لاکھوں افراد ویڈیو کو دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More