جنت میں کہیں سے سلام ۔۔ ہالی ووڈ اداکار حادثے میں بیٹیوں سمیت لقمہ اجل بن گئے

ہماری ویب  |  Jan 06, 2024

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور کیریبین سی میں المناک طیارہ حادثے میں اپنی دو بیٹیوں سمیت انتقال کر گئے۔

کرسٹیان اولیور نے اپنے آبائی ملک جرمنی میں مشہور پولیس شو ’الارم فر کوبرا 11‘ میں دو سیزن تک اداکاری بھی کی تھی۔

کرسٹیان اولیور نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ساحل سمندر کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جنت میں کہیں سے سلام، 2024 ہم یہاں آئیں گے‘۔

اداکار کرسٹیان اولیور جمعرات کو ایک چھوٹے طیارے سوار تھے جو پرواز کے جو کچھ ہی دیر بعد کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں 51 سالہ اولیور، ان کی بیٹی 10 سالہ مدیتا اور 12 سالہ انک کے علاوہ پائلٹ رابرٹ ساکس بھی ہلاک ہوئے۔

طیارہ گریناڈائنز کے ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا جا رہا تھا، حادثے کے بعد کوسٹ گارڈز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سمندر سے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More