کوئی سچائی بھی ہے یا یونہی باتیں بنی ہیں کہ ۔۔ کیا واقعی عقل داڑھ کے ساتھ عقل بھی آتی ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 05, 2024

اکثر یہ سوال ذہن میں کلبلاتا ہے کہ کیا واقعی عقل داڑھ نکلنے کے بعد عقل آجاتی ہے؟ اور کیا واقعی عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق بھی ہوتا ہے یا نہیں؟، کچھ لوگ عقل داڑھ کا تعلق عقل سے بھی جوڑتے ہیں، اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو چلیں آپ کو عقل داڑھ کی حقیقت بتاتے ہیں۔

عقل داڑھ عام طور پر ہمارے تمام دانتوں کے مقابلے میں سب سے دیر سے نکلتی ہے، یہ عموماً 17 سے 25 سال کی عمر کے دوران نکلتی ہے۔اس کو وزڈم ٹوتھ کہا جاتا ہے جو دانتوں کے نکلنے کا تیسرا سلسلہ ہے۔

اس داڑھ کو ’عقل داڑھ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اس وقت نکلتی ہے جب انسان بالغ ہوجاتا ہے اور عمر کے اس حصے میں وہ پہلے سے زیادہ عقل و شعور رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تھرڈ مولر کو عام طور پر لوگ عقل داڑھ کہتے ہیں۔اس داڑھ کا عقل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

دانتوں کا پہلا مرحلہ اس وقت نکلتا ہے جب بچہ چند ماہ کا ہوتا ہے جسے عموماً دودھ کے دانت کہا جاتا ہے یہ دانت ابتدائی چند سال میں اپنی مدت پوری کرکے ٹوٹ جاتے ہیں۔

دوسرا سلسلہ میں دودھ کے دانت کی جگہ نئے دانت آجاتے ہیں جو کہ تعداد میں 28 ہوتے ہیں تاہم 32 دانتوں کے مکمل ہونے میں تیسرا سلسلہ کافی اہمیت رکھتا ہے اورعقل داڑھ ہر کسی کی نہیں آتی ہے کچھ ان میں صرف ایک یا دو جبکہ بعض لوگوں میں یہ چاروں نکل آتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ان داڑھوں کا نکلنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے اور ان کے اُگنے کے بعد بھی مسائل سامنے آسکتے ہیں یعنی منہ میں اتنی جگہ نہ ہو جو اس داڑھ کو درکار ہو تو پھر اس کے نکلنے کی کوشش دانتوں کو ٹیڑھا کرنے کے ساتھ مسوڑوں کے لیے بھی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے جس سے انفیکشن، دانتوں کے گرنے اور مسلسل تکلیف کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More