خود تو بچ گئی لیکن ۔۔ لڑکی نے ہاتھ پر کاٹنے والے چوہے سے کتنا خطرناک انتقام لیا؟

ہماری ویب  |  Jan 04, 2024

چین میں ایک طالبہ نے ہاتھ پر کاٹنے والے چوہے سے انتہائی خطرناک انتقام لے لیا، واقعہ کے بعد طالبہ کو گھروں سے چوہے ختم کرنے کی نوکری کی پیشکش ہونے لگی۔

پچھلے مہینے 21 دسمبر کو 18 سالہ لڑکی کو چوہے نے انگلی پر کاٹ لیا تھا، طالبہ نے چوہے کو بھگانے یا مارنے کے بجائے خود ہی پکڑنے کا فیصلہ کیا اور پھر سنگین انتقام لیا۔

لڑکی نے چوہے کو پکڑ کر اس کے سر پر زور سے کاٹا جس سے چوہے کے سر پر دانتوں کے نشان بھی بن گئے۔لڑکی کے کاٹنے سےچوہا مر گیا کیونکہ لڑکی نے اپنا بدلہ لیتے وقت اسے دبوچ کر پکڑا ہوا تھا اور اس دوران اس کا دم گھٹ گیا تھا۔

چوہے کو کاٹتے وقت لڑکی کے ہونٹوں پر بھی چوٹیں آئیں ، لڑکی کا کہنا ہے کہ علاج کرتے وقت ڈاکٹر بھی حیران تھا کہ وہ اس بارے میں کیا کہیں کیونکہ ڈاکٹرز نے نے اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر حیرانی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ لوگ مذاق بھی اڑا رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے اس لڑکی کو اپنے گھر مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گھر کے چوہے کا مسئلہ بھی حل کر دیں، اس حوالے سے طالبہ کی دوست کاکہنا ہے کہ اپنے اس عمل پر اس کی دوست کو پچھتاوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More