بالی وُڈ کے سپرسٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان آج یعنی بدھ کو اپنے منگیتر نوپور شکھیرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
بدھ کو آئرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کی اور کہا کہ ’تیار ہوں، میں آج پورا دن یہ ہی پہنوں گی۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق ارا خان کو اس سے قبل سیلون میں دیکھا گیا ہے جہاں انہوں نے کالی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور سر پر ’برائڈ ٹو بی‘ یعنی دلہن بننے جا رہی ہوں کا ہیڈ بینڈ بھی باندھ رکھا تھا۔
آئرہ خان نے اپنی دوسری انسٹاگرام سٹوری میں بھی ’برائڈ ٹو بی‘ کا ہیڈ بینڈ باندھ کر تصویر شیئر کی کہ ’بس مختلف جگہوں پر اپنا ہیڈ بیںڈ باندھ کر بیٹھی ہوئی ہوں۔‘
سکرین شاٹ: آئرہ خان انسٹاگرام
عامر خان کی بیٹی کی شادی کی تقریبات گزشتہ کئی دنوں سے چل رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز عامر خان، اُن کے بیٹے جنید خان، اُن کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان سمیت باقی خاندان کے لوگوں کو سلمان خان کے گھر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خبروں کے مطابق ارا خان اور نوپور شکھیرے کی مہندی کی تقریب ممبئی کے علاقے باندرا میں واقعے سلمان خان کے گھر پر ہوئی ہے۔
سکرین شاٹ: آئرہ خان انسٹاگرام
اس سلسلے میں عامر خان کی بھتیجی زین خان نے مہندی کی تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔
خیال رہے ارا خان اور اُن کے بوائے فرینڈ نوپور شکھیرے کی گزشتہ برس 18 نومبر کو منگنی ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔
دوسری جانب اس جوڑے کی شادی ممبئی کے مشہور ہوٹل تاج لینڈز اینڈ میں ہونا قرار پائی ہے۔