اب صارفین کی سیکیورٹی مزید مضبوط ہوگی ۔۔ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے کونسا زبردست فیچر متعارف کرا دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 03, 2024

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر سامنے لے آیا جو ان کے لیے بہت زبردست ثابت ہوگا۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے بیشتر یوزرز جو اجنبیوں کے ساتھ اپنا فون نمبر شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ ان کے اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے طور پر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو بغیر فون نمبر کے دوسرے لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد دے گا۔

مذکورہ فیچر کے ذریعے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم (User Name) تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کو نظر نہیں آئے گا جس سے باعث صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

یہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More