کرسٹیانو رونالڈو کا والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ

اردو نیوز  |  Jan 02, 2024

پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے۔

 ڈیلی میل کے مطابق رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے اتوار کو اپنی 69 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے رونالڈو خصوصی طور پر سعودی عرب سے اپنے آبائی شہر ماڈیرا آئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر رونالڈو کے فین اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں رونالڈو کی والدہ اپنے بیٹے اور پوتے سے نئی کار کا تحفہ وصول کر رہی ہیں۔

 ویڈو میں دیکھا جا سکتا ہے رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر نے سرخ فیتوں میں لپٹی نئی گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی، جس پر وہ آبدیدہ ہوگئیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنے پوتے کو گلے بھی لگایا۔

هدية الاسطورة كريستيانو لـ والدته pic.twitter.com/XHJLb5QTew

— موسى (@MousaQi) December 31, 2023

 رونالڈو کی بہن کیٹیا نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کے والدہ کو تحفے کی تعریف کی۔ کیٹیا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’اگر ان کی والدہ خوش ہیں تو اس کی وجہ یہ تحفہ نہیں بلکہ اس لیے کہ ان کا بیٹا انہیں یاد رکھتا ہے۔‘

رونالڈو کی والدہ اپنے بیٹے کے فٹبال کیریئر کا اہم حصہ رہی ہیں۔ جون 2022 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف پرتگال کی چار صفر سے جیت کے دوران رونالڈو نے ایک گول اپنی والدہ کے نام کیا تھا۔

سعودی عرب میں النصر فٹبال کلب کے طرف سے کھیلنے والے روناڈو سال  2023 میں 54 گولز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ رونالڈو سعودی پرو لیگ میں بھی 20 گولز کیساتھ ٹاپ سکورر ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More