آسٹریلیا: ٹینس کورٹ میں زہریلا سانپ گھُس آیا، میچ روک دیا گیا

اردو نیوز  |  Jan 01, 2024

آسٹریلیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے درمیان ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ٹینس کورٹ میں زہریلے سانپ کے آنے کے باعث میچ کو روکنا پڑ گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے سابق یو ایس اوپن چیمپیئن ڈومینیک تھیم اور آسٹریلوی کھلاڑی جیمز مککابے کے درمیان برسبین انٹرنیشنل کے میچ کو زہریلے سانپ کے ٹینس کورٹ میں آنے کے باعث روکنا پڑ گیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک ’ایسٹرن براؤن سنیک‘ کی قسم کے زہریلے سانپ کو کورٹ میں تماشائیوں کے سامنے بجلی کی تاروں میں دیکھا گیا۔

سانپ کے برآمد ہونے کے بعد کھیل 40 منٹ تک رُکا رہا جس کے بعد سنیک کیچر کو سانپ پکڑنے کے لیے آنا پڑا اور سانپ کو بیگ میں ڈالنا پڑا۔

آسٹریلین میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق ایسٹرن براؤن سانپ زہر سے بھرپور ہوتے ہیں جن کے ڈسنے کے باعث تیزی سے خون بہتا ہے اور انسان تیزی سے مفلوج ہو جاتا ہے۔ 

Snake Stops Play, Sneaking Onto Court During Brisbane International Tennis Match https://t.co/LYwgxKykcA

— Deadline Hollywood (@DEADLINE) December 30, 2023

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں دنیا کے 25 زہریلے ترین سانپوں میں سے 20 سانپوں کی اقسام پائی جاتی ہیں تاہم ان سانپوں سے اموات کی شرح بہت کم ہے۔

دوسری جانب ڈومینیک تھیم نے میچ میں اپنے آسٹریلوی حریف جیمز مککابے کو شکست دے دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More