ڈرامہ نہیں حقیقت کہ ۔۔ خاتون مرنے کے 40 منٹ بعد زندہ کیسے ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Dec 29, 2023

برطانیہ میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون 40 منٹ بعد زندہ ہوگئی،موت سے قریب تر ہونے کا تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

کرسٹی بورٹوفٹ نامی خاتون کواس کے شوہر نے حالت غیر ہونے پر فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے فوری طبی امداد فراہم کی لیکن بےسود ثابت ہوئی اور خاتون کوما میں چلی گئی جو 40 منٹ تک کوما میں رہنے کے بعد معجزانہ طور پر واپس ہوش میں آگئی۔

کوما سے واپس ہونے میں آنے کے بعد خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان 40 منٹوں میں انہوں نے الگ دنیا کا تجربہ کیا ہے۔خاتون نے بتایا کہ بےہوشی کے دوران دیکھا کہ اس کی جلد پر عجیب نشان نمودار ہوگئے، اپنے گھر کو دیکھا جہاں اس کے والدین اداس تھے، شوہر اور بچوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔

خاتون نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ ان سے دریافت کرسکوں کہ وہ اداس کیوں ہیں لیکن ہمت نہیں ہوئی۔خاتون کے مطابق جب وہ ان تمام تجربات سے گزر رہی تھی تو ادھر اسپتال میں ڈاکٹروں نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیا تھا اور آخری رسومات کی تیاری کرنے کا کہہ دیا تھا کیونکہ میرے زندہ بچنے کی امید ختم ہوچکی تھی۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر میں معجزانہ طور پر مجھے ہوش آگیا، جس کے بعد میں مکمل طور پر خود کو صحت مند محسوس کررہی ہوں جس پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں کہ یہ معجزہ کیسے ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More