فراڈ کیس: ملزم کا جیل سے جیکلین فرنینڈس سے رابطہ

اردو نیوز  |  Dec 28, 2023

مبینہ نوسر باز چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو جیل سے کئی واٹس ایپ پیغامات بھیجے جن میں ان کو (جیکلین) اس کیس سے نکالنے کی یقین دہانی سے لے کر ان سے کالے کپڑے پہننے کی درخواست شامل ہے تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ جیکلین  نے ان کے واٹس ایپ پیغامات پڑھ لیے ہیں۔

جیکلین فرنینڈس اور چندر شیکھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شروع کیے گئے دو سو کروڑ روپے (دو ارب انڈین روپے) کی مالیت کے فراڈ کیس میں ملزمان ہیں۔

چندر شیکھر کے واٹس ایپ پیغامات کے خلاف جیکلین نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جیکلین نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ چندر شیکھر کی جانب سے بھیجے گئے مسیجز کی میڈیا کوریج سے ان کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

تاہم اپنے جواب میں چندر شیکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ جیکلین کی درخواست میں کیس کے کئی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں اگر ایک لفظ بھی دھمکی آمیز یا کیس سے متعلق ہو تو وہ کوئی بھی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے چندر شیکھر کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات تک رسائی حاصل کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چندر شیکھر نے جیکلین کو یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ سپرسٹار بن جائیں گی۔

اپنے پیغام میں چندر شیکھر جیکلین سے کہتے ہیں کہ ’جلد ہی ایک مشہور فلم ساز ان سے رابطہ کریں گے۔‘

ایک اور پیغام میں شیکھر جیکلین فرنینڈس سے کہتے ہیں کہ وہ سیاہ کرتہ یا کپڑے پہن لیں تاکہ انہیں پتا چلے کہ آپ میرے پیغامات پڑھ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چندر شیکھر نے جیکلین کو یقین دہائی کرائی کہ وہ سپرسٹار بن جائیں گی (فائل فوٹو: انسٹا گرام)شیکھر واٹس ایپ میسج میں لکھتے ہیں کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آپ کیوں مجھے نظرانداز کر رہی ہیں؟‘

ایک اور پیغام میں چندر شیکھر ان کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ ان کو اس مشکل سے نکال لیں گے۔ جیکلین کو خبردار کرتے ہوئے شیکھر لکھتے ہیں کہ ’وہ ان لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں جو میٹھی میٹھی باتوں کے ذریعے ان کو استعمال کر رہے ہیں۔‘

خیال رہے کہ جیکلین فرنینڈس نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف فراڈ کیس اور اس میں ضمنی چالان کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ چندرشیکھر کے حملے کا ’معصوم شکار‘ ہیں۔  

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ جیکلین نے غیرقانونی رقم بیرون ملک بھیجنے میں چندر شیکھر کی مدد کی، اس لیے ان پر کیس بنتا ہی نہیں۔

تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کے درخواست کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اداکارہ نے ابھی تک اس بات کی تردید نہیں کی کہ شیکھر نے ان کو سات کروڑ انڈین روپے کی مالیت کے تحائف دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More