’امپائر لفٹ میں نہیں پھنسے، آسٹریلیا نے میچ جیتنے کے لیے انہیں اغوا کیا‘

اردو نیوز  |  Dec 28, 2023

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن لنچ بریک کے بعد کھیل تاخیر سے شروع ہوا کیوںکہ تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی لفٹ میں پھنس گئے۔

جمعرات کو لنچ کے وقفے کے بعد جیسے ہی کھلاڑی دوسرے سیشن کے آغاز کے لیے میدان میں واپس آئے، آن فیلڈ امپائرز جوئل ولسن اور مائیکل گف کو بتایا گیا کہ ایلنگ ورتھ اپنے ویونگ باکس میں واپس نہیں آئے ہیں۔ ڈائننگ ایریا سے واپس جاتے ہوئے رچرڈ ایلنگ ورتھ  اور ٹی وی چینل سیون کا ایک میزبان لفٹ میں پھنس گئے تھے۔

فاکس سپورٹس کے مطابق میچ میں تاخیر کی وجہ پتا چلنے پر کریز پر موجود آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ہنس پڑے۔ چند منٹوں کے بعد چوتھے امپائر، فلپ گلیسپی باؤنڈری سے تھرڈ امپائر کے باکس میں بھاگے تاکہ کھیل دوبارہ شروع ہو سکے۔

جب ریزرو امپائر فلپ گلیسپی تھرڈ امپائر کے طور پر باکس کی طرف بڑھے تو کریز پر موجود آسٹریلوی کھلاڑی سٹیو سمتھ کو آن فیلڈ امپائر جوئل ولسن سے پوچھتے ہوئے سنا گیا کہ کیا وہ ایلنگ ورتھ کے واپس آنے تک بیٹھ سکتے ہیں۔

تاہم چھ منٹ انتظار کرنے کے بعد ایلنگ ورتھ لفٹ سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے اور کھیل دوبارہ شروع ہونے سے پہلے اپنے ساتھی امپائروں کو ہاتھ سے اشارہ کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا اور ایم سی جی دونوں نے اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا، ’میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ تھرڈ امپائر لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔‘ اس پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ نے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’معذرت۔‘

Sorry. https://t.co/fh7EHBJxFr

— Melbourne Cricket Ground (@MCG) December 28, 2023

اس واقعے نے نہ صرف گراؤنڈ میں موجود کرکٹ شائقین بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کی۔ فِن نامی اکاؤنٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’ڈیوڈ وارنر نے امپائر کو ٹائم آؤٹ کر دیا ہے‘

Umpire is timed out by david warner

— Finn (@majorbasheer_) December 28, 2023

بنود نامی اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ میں کہا ’نہیں امپائر لفٹ میں نہیں پھنسے، انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس ہی طرح آسٹریلیا یہ میچ جیت سکتا ہے۔‘

No he is not stuck on elevator Australian KIDNAPPED him.This is the only way they can win this test match.

— Binod (@Biiinod) December 28, 2023

گیرتھ ولیمز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ’لفٹ میں موجود تھرڈ امپائر فون پر میچ دیکھ سکتے ہیں، اگر کوئی فیصلہ دینا ہوا تو ٹیکسٹ کر دیں گے۔‘

Surely he can watch on his phone and send a txt if he needs to make a decision

— Gareth Williams (@garethbwilliams) December 28, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More