اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ ۔۔ یہ پروفیسر کون ہیں جو صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے دوران تقریب اچانک چل بسے؟

ہماری ویب  |  Dec 28, 2023

خالق کائنات نے ہر جاندار کے لئے موت کا وقت اور جگہ متعین کردی ہے ، موت برحق ہے اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا یہ ایک اٹل حقیقت ہے، کوئی انسان اپنی زندگی کے حوالے سے دعویٰ نہیں کرسکتا ہے کہ وہ اگلا ایک پل دیکھ سکتا ہے یا نہیں، بھارت میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک پروفیسر اچھی زندگی کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے۔

یہ واقعہ بھارت کے شہر کانپور میں انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلبا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں پیش آیا جب 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر سمیر خندیکر سابق طلبا کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہوگیا اور پھر وہ ڈائس پر گرگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پروفیسر سمیر خندیکر دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر سمیر صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے اور گرنے سے پہلے ان کے آخری الفاظ بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں، تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More