ٹیسلا روبوٹ نے ملازم پر حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔۔ ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کیا ، پھر آگے کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Dec 27, 2023

ہالی ووڈ کی فلموں میں ایسے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جب روبوٹس انسانوں پر حملہ آور ہوگئے ہوں۔ کیونکہ فلموں کے ذریعے اس بات کی پیشگوئی بھی کی جاتی رہی ہے کہ آنے والے سالوں میں روبوٹس انسانوں کی جگہ لے لیں گے یہاں تک انسانوں پر کبھی بھی حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ حقیقت میں پیش آیا جب ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم خونم خون ہوگیا۔

اس واقعے کے فوری رد عمل میں عملےکے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دبا دیا تھا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انجینئر پر روبوٹ کے حملے کا یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا مگر رپورٹ اب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More