مکہ مکرمہ میں بارشیں ، مسجد الحرام کے قریب واقع ’’جبل النور ‘‘سرسبز ہوگیا

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد مسجد الحرام سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور سرسبز ہوگیا ہے۔

سعودی ماہرین کا بڑا کارنامہ ،کھجور سے عطر اورشیمپو تیار

معتدل موسم اور سبزے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد جبل النور کا رخ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہے۔

متحدہ عرب امارات ، پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر کڑی سزائوں کا اعلان

یہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی پرغار حرا واقع ہے جہاں حضور پاک محمد ﷺپر پہلی وحی کا نزول ہوا تھا۔

مکہ مکرمہ آنے والے اکثر زائرین اس تاریخی مقام کو دیکھنے ضرور آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More