یقینا آپ بھی گوگل کروم استعمال کرتے ہوں گے کیونکہ یہ ایک تیز ترین براؤزر ہے۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں۔
مگر حال ہی میں اس کے حوالے سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے جو در حقیقت اس کی اپنی سیکیورٹی کے بارے میں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروم ویب براؤزر میں سنگین ترین سکیورٹی کمزوری دریافت ہوئی ہے اور یہ سکیورٹی کمزوری اتنی خطرناک ہے کہ کمپنی نے فوری طور پر ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق CVE-2023-7024 نامی سکیورٹی کمزوری کو کروم براؤزر میں دریافت کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس سکیورٹی کمزوری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
2023 کے دوران گوگل کی جانب سے اس طرح کی 7 بڑی سکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا گیا جن کی روک تھام براؤزر کو اپ ڈیٹ کرکے کی گئی۔
کروم براؤزر کیسے اپ ڈیٹ کریں؟
پہلے گوگل کروم میں اور تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں داخل ہوں۔
وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔
اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ آٹومیٹیکلی اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔
اس کے بعد براؤزر ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔