ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارباز خان میک اپ آرٹسٹ سے شادی کر رہے ہیں؟  

اردو نیوز  |  Dec 22, 2023

بالی وڈ اداکار ارباز خان میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے ساتھ کو شادی کریں گے۔

انڈین اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی 24 دسمبر کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب ممبئی میں ہوگی۔ تقریب میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز اور دوست ہی شرکت کریں گے۔

ارباز خان اور ان کی ہونے والی اہلیہ کی ملاقات فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

ارباز کی پہلی شادی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ 1998 میں ہوئی تھی۔ 2016 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا اور ان کی باضابطہ طلاق 11 مئی 2017 کو ہوئی تھی۔

شوریٰ خام کون ہیں؟شوری خان میک اپ آرٹسٹ ہیں اور کئی فملوں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کر چکی ہیں۔ ارباز خان اور شوریٰ خان کی ملاقات ارباز خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘پٹنا شکلاُ کے سیٹ پر ہوئی۔

شوری خان سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں اور ان کا انسٹاگرام پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے۔ ان کے اکاؤنٹ کو 13 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں اور وہ 423 لوگوں کو فالو کرتی ہیں۔

ارباز خان کے ساتھ ان کی فلم ’پٹنہ شکلا‘ اگلے سال ریلیز ہوگی۔

ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارباز خان ماڈل اور ایکٹریس جیارگیا اندرانی کو ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔ تاہم پنک وِلا کے ساتھ انٹرویو میں ماڈل نے تصدیق کی تھی ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

اندرانی نے کہا تھا کہ ’ہم دوست تھے اور ہم بہترین دوست تھے۔ میری ان کے لیے ہمیشہ فیلنگز رہیں گی۔ اس وقت ہم بہترین دوست ہیں اور اس وقت بھی ہم بہترین دوست تھے جب ہم دوست سے بڑھ کر تھے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More