انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی کے دوران ’غلط کھلاڑی‘ خریدنے کی خبروں پر پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پنجاب کنگز کے سی ای او ستیش مینن کا کہنا ہے کہ ’آئی پی ایل کی فہرست میں دو ایک جیسے ناموں کی موجودگی کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ ہم بخوشی آپ سے شیئر کرنا چاہیں گے کہ ششانک سنگھ اب ہمارا حصہ ہیں۔‘ستیش مینن کا کہنا تھا کہ ششانک سنگھ کی کارکردگی حالیہ دنوں میں اچھی رہی ہے اور وہ اُن کے ٹیلنٹ کا استعمال کریں گے۔خیال رہے گذشتہ روز انڈین میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی دبئی میں منعقد ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران ایک ’غلط کھلاڑی‘ کا انتخاب کرلیا ہے لیکن لیگ کے قوانین کے تحت اب وہ سکواڈ میں تبدیلی نہیں کر سکتے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریٹی زنٹا اور پنجاب کنگز کے دیگر حکام ’غلط کھلاڑی‘ چُننے پر گھبرائے ہوئے ہیں۔ششانک سنگھ کا تعلق انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ سے ہے اور پنجاب کنگز نے اُن کی خدمات 20 لاکھ انڈین روپے میں حاصل کی ہیں۔Two players of similar names on the IPL list created confusion. I am delighted to share that the right Shashank Singh has been onboarded. He has put out some noteworthy performances, and we're ready to unleash his talent.
- Satish MenonCEO, Punjab Kings.
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) December 20, 2023
خیال رہے گذشتہ روز نیلامی میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے تھے جنہیں کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔مچل سٹارک کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز آئی پی ایل کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں جنہیں سن رائزرز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔