پانی میں زیادہ دیر ہاتھ بھگوئے رکھنے سے ہاتھوں پر جھریاں کیوں پڑ جاتی ہیں؟ وہ بات جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Dec 21, 2023

کچھ لوگوں کو پانی میں زیادہ دیر ہاتھ بھگوئے رکھنے سے ہاتھوں پر جھریاں پڑ جاتی ہیں، یہی نہیں بلکہ نہانے کے بعد بھی ہاتھ یوں محسوس ہوتے ہیں کہ جیسے آپ 80 سال کے بزرگ ہوں۔

ماہرین کے مطابق اس کے پیچھے اعصابی نظام کارفرما ہوتا ہے،ابتدائی طور پر جھریوں کی وجہ جلد میں پانی کے جذب ہونے کو سمجھا جاتا تھا تاہم حالیہ مطالعات نے اسے غلط ثابت کیا ہے۔

ہاتھوں اور پیروں کو اگر گرم پانی ڈبوئیں تو اس میں جھریاں بننے کے لیے تقریباً 3اعشاریہ 5 منٹ لگتے ہیں جبکہ ٹھنڈے پانی میں 10 منٹ کا وقت لگ سکتاہے تاہم زیادہ تر مطالعات سے معلوم ہے کہ زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں ہاتھوں اور پیروں میں زیادہ جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔

اکثر یہ مانا جاتا ہے کہ یہ ردعمل گیلے ماحول میں گرفت کو بڑھانے کیلئے ہوتا ہے اور اشیاء کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرتا ہے ،پانی میں ڈوبنے پر اعصابی نظام جلد کی اوپری تہوں میں خون کی نالیوں میں تھوڑا تغیر لے آتا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے جلد سکڑ جاتی ہے اور جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں۔

ہاتھوں پر جھریاں پڑنے کا یہ عمل ایک خود مختار اعصابی نظام کے تحت ہوتا ہے۔ یہ ان افراد میں نہیں ہوتا ہے جن کی انگلیوں میں کوئی اعصابی حسیات کا نقص ہو۔ یہ ایک عارضی اور بے ضرر ردعمل ہے جو جلد کے خشک ہونے کے بعد معمول پر آجاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More