نظام شمسی اتنی وسیع ہے کہ انسان گمان بھی نہیں کرسکتا کہ وہاں کیسے کیسے دلچسپ و عجیب سیارے موجود ہیں جو کبھی انسان نے دیکھے ہی نہیں ہوں گے۔
لیکن سائنس کی پوری کوشش ہے کہ نظام شمسی میں چھپے رازوں کو لوگوں کے سامنے پیش کرے کہ وہاں کیا کچھ موجود ہے۔
ہمارے نظام شمسی کا ایک سیارہ یورنس جس کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے وہ روپ پیش کیا ہے جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے یورینس کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کی سب سے خاص بات اسکے گرد نظر آنے والے رنگز ہیں جو عام طور پر نظر نہیں آتے۔
ہمارے نظام شمسی کے 7 ویں سیارے یورینس کی پہلی تصویر وائجر 2 نے 1986 میں کھینچی تھی، جس میں شوخ نیلے رنگ کا سیارہ نظر آتا تھا۔
مگر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے نیئر انفرا ریڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس سیارے کے کبھی نہ دکھائی دینے والے عناصر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔
ناسا کی جانب سے اپریل میں بھی جیمز ویب سے لی گئی یورینس کی تصویر جار
ی کی گئی تھی مگر نئی تصویر میں زیادہ تفصیلات موجود ہیں۔
ستمبر میں کھینچی گئی اس نئی تصویر میں یورینس کے رنگز جگمگا رہے ہیں جبکہ اس سیارے کے 27 میں سے کچھ چاند (نیلے نقطے یا بلیو ڈاٹس) بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس تصویر کی ایک خاص بات اس کے قطب شمالی کو دکھانا ہے۔
تصویر میں سیارے کی آب و ہوا کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے اور قطبی حصے میں طوفان نظر آرہے ہیں۔