’کبھی سوچا نہ تھا‘، کرکٹر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

اردو نیوز  |  Dec 20, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ انہیں اعزازی ڈی ایس پی کا رینک دیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو محکمے کی جانب سے شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے پولیس کی وردی بھی پہنی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرکٹر نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری سے ملاقات کی۔ جہاں ان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔

اس کے بعد شاداب خان نے آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور پولیس میں نمائندگی دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔‘

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ’پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ وہ کبھی پولیس کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ آئی جی پنجاب نے شاداب خان کو پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا#ShadabKhan #PunjabPolice pic.twitter.com/isr7hbJ2B7

— Urdu News (@UrduNewsCom) December 20, 2023

ان کے مطابق ’ضرورت پڑنے پر ہر وقت پولیس کے لیے دستیاب ہوں گا۔‘

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا۔

ماضی میں بھی کئی کھلاڑیوں کو اعزازی طور پر پنجاب پولیس کا حصہ بنایا جا چکا ہے جن میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

ان کو پچھلے سال چار جولائی کو خیبرپختونخوا پولیس میں ڈی ایس پی کا اعزازی رینک دیا گیا تھا۔

اسی طرح بولر نسیم شاہ کو بھی بلوچستان کا خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More