انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔بدھ کے روز جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں انڈیا کے اوپنر شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پر آگئے ہیں۔.@babarazam258 reclaims the No. 1 spot in the ICC ODI batting rankings pic.twitter.com/604AuMf9hg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2023
اسی طرح ون ڈے فارمیٹ میں بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نمبر ون جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید ٹی 20 میں نمبر ون رینکنگ بولر بن گئے ہیں۔ عادل رشید نے ویسٹ انڈیز میں انگلینڈ کی جاری سیریز کے پہلے چار ٹی 20 میچز میں سات وکٹیں لینے کے بعد افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان اور نمبر تین پر موجود انڈیا کے روی بشنوئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انڈیا کے سوریا کمار یادیو جنوبی افریقہ میں دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میں ایک نصف سینچری اور ایک سنچری بنانے کے بعد ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست بیٹر رہے۔ دوسرے نمبر پر اب بھی پاکستان کے بیٹر محمد رضوان موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن بدستور نمبر ون رینک پر موجود ہیں جبکہ عثمان خواجہ تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ نیتھن لیون پانچویں، مچل سٹارک آٹھویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انڈین آف سپنر روی چندر اشون ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں نمبر ون پر برقرار ہیں۔