سردی کے موسم میں اکثر لوگ گیزر کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں اور مارکیٹ میں دستیاب الیکٹرک گیزر نے تو سردی میں گرم گرم پانی سے نہانے والوں کی مشکل بہت زیادہ آسان کردی ہے تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال خطرنا ک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں الیکٹرک گیزر کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش ہے، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ نہانے کے دوران الیکٹرک گیزر استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گیزر سے بجلی کا جھٹکا لگنے کا امکان موجود ہے تاہم اگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنانا کہ نہ تو غلط وائرنگ کی ہو اور نہ ہی غلط ارتھنگ ہو توکرنٹ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
دوسری جانب سادہ گیزر استعمال کرنے والوں کیلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر کے جس حصے میں بھی آپ گیزر لگا رہے ہیں، اسے لگاتے وقت وینٹیلیشن کا پورا خیال رکھیں۔ کہیں بھی نصب کرتے وقت وینٹیلیشن کا اچھا انتظام کریں۔ گھر میں گیزر ہمیشہ کسی پروفیشنل پلمبر سے لگوائیں کیونکہ اسے لگانے میں چھوٹی سی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔