ٹیکنالوجی کی رفتار میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے کہ اب کروڑوں میل فاصلے سے ایک صاف ستھری ویڈیو ناسا نے جاری کی ہے جو سائنسدانوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے دنیا سے ایک کروڑ 90 لاکھ میل کے فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے ایک بلی کی ویڈیو نئی لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمارے سیارے پر چلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
15 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں Taters نامی بلی کو دکھایا گیا اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ خلاء سے ویڈیو کو لیزر کے ذریعے زمین تک پہنچایا گیا۔
اس ویڈیو کو Psyche نامی اسپیس کرافٹ سے ایک لیزر transceiver کے ذریعے زمین پر بھیجا گیا ہے۔
ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (ڈی ایس او سی) نامی اس ٹیکنالوجی سے مستقبل میں خلا بازوں کو مریخ اور دیگر سیاروں کے سفر کے دوران زمین سے تیز رفتار رابطے میں مدد ملے گی۔