نیوزی لینڈ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو سپر اوور میں شکست دے دی ہے۔کرائسٹ چرچ میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔نیوزی لیںڈ کی طرف سے امیلیا کیر نے 77، میڈی گرین نے 65 اور سُوزی بیٹس نے 24 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے نشریٰ سندھو اور غلام فاطمہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے دیے گئے 252 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز بنائے جس کے بعد میچ برابر ہوگیا۔پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے بسمہ معروف نے 68، عالیہ ریاض نے 44 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 36 سکور بنائے۔میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور ہوا جس میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 11 رنز بنائے۔سپر اوور میں 12 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ گیندوں پر دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 8 رنز بنا پائی۔ "How high is it? How far is it?! That's the question...
ITS GONE. ITS TAKEN. PAKISTAN WIN! PAKISTAN WIN!"
History in Christchurch.#NZvPAKpic.twitter.com/MoVH7yO1sp
— Change of Pace (@ChangeofPace414) December 18, 2023
سپر اوور میں سعدیہ اقبال نے امیلیا کیر اور سوفی ڈیوائن کی وکٹیں حاصل کیں۔یہ پاکستان ویمن ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں پہلی جیت ہے۔یہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستانی ویمن ٹیم نے 1-2 سے فتح حاصل کی تھی۔دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ویمن ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تبصرے بھی دیکھنے کو بھی مل رہے ہیں۔فیضان لاکھانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’لڑکیوں کے اس گروپ نے ہمیں امید دے دی ہے۔ وہ امید کہ جی ہاں، ہم بھی بڑی ٹیموں کو شکست دے سکتے ہیں۔‘ This group of girls has given us hope, the hope that, yes, we can beat the top teams. pic.twitter.com/Ge5ueMFdyJ
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) December 18, 2023
حسن نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کیا کہ ’نیوزی لینڈ میں عمدہ مقابلہ کرنے پر پاکستان کی ویمن ٹیم کو شاباش۔ ٹی20 سیریز جیتی، دو ون ڈے میچ سنسنی خیز رہے، ایک برابر ہوا۔ آگے بڑھنا ہے اور اوپر جانا ہے۔‘ Kudos to Pakistan's women's team for competing highly in NZ. Won the T20 series, 2 very close ODI games with 1 tied. Onwards and upwards!
— Hassan (@Gotoxytop2) December 18, 2023
مریم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’فاطمہ ثنا نے اس سیریز میں جس چیز کو بھی ہاتھ لگایا ہے وہ سونا بنتی گئی ہے۔‘ “fatima sana, everything she has touched in this series has turned into gold” pic.twitter.com/xTfX6DyuTf
— mariam (@skoobysnacc) December 18, 2023