ویٹی کن سٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں پیر کی صبح انتقال کر گئے ہیں۔ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد چند دن قبل ہی صحت یاب ہوئے تھے، ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
جس کے بعد یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہو گا؟ اس کی تفصیل سی این این کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
پوپ کے انتخاب کا طریقہ کار
صدیوں سے رومن کیتھولک چرچ پوپ کے انتخابات کے لیے ایک طریقہ کار اپناتا آ رہا ہے جس کو ایک قسم کا الیکشن بھی کہا جا سکتا ہے جو کہ خفیہ اجتماعات میں ہوتا ہے جن کو کونکلیوز کہا جاتا ہے۔
اس کے لیے ہونے والی کانفرنس اور تاریخی ووٹنگ کا مرحلہ انتہائی رازداری سے طے پاتا ہے۔
کون پوپ بن سکتا ہے؟
تکنیکی طور پر تو کوئی بھی کیتھولک مرد پوپ منتخب ہو سکتا ہے تاہم 1379 کے بعد سے ہر پوپ کو کالج آف کارڈینل منتخب کرتا آ رہا ہے اور اس گروپ کے ارکان کونکلیو میں ووٹ ڈالتے ہیں۔
زیادہ تر کارڈینلز بشپ اور آرچ بشپس ہوتے ہیں جن کو پوپ نے مذہبی معاملات میں مدد کے لیے مقرر کیا ہے تاہم ان میں زیادہ تر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ڈائیوسس یا آرچ ڈائیوسس ہوتے ہیں۔
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے موقع پر اہل ووٹر کارڈینل ویٹی کن میں سسٹین چیپل میں جمع ہوتے ہیں، جو کہ ایک تاریخ عمارت ہے اور اس کے اندر ہونے والی کارروائی کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جاتا ہے۔
کئی مرتبہ یہ کارروائی کئی روز اور بسا اوقات مہینوں تک بھی جاری رہتی ہے۔
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے موقع پر اہل ووٹر کارڈینل ویٹیکن میں سسٹین چیپل میں جمع ہوتے ہیں (فوٹو: گیٹی امیجز)
پوپ کے انتخاب کی ساڑھے نو سو برس پر مشتمل تاریخ میں اب تک 107 کونکلیو منعقد ہو چکے ہیں اور ان کا اوسط دس مہینوں سے آٹھ سال تک کا ہے۔
ووٹنگ کا طریقہ کار
طریقہ کار کے مطابق وہ 120 کارڈینلز ووٹ ڈال سکتے ہیں جن کی عمر 80 برس سے کم ہو۔
اسی طرح ووٹ ڈالنے سے قبل کارڈینلز ویٹی کن سٹی میں واقع سسٹین چیپل کی تاریخی عمارت میں مشاورت بھی کرتے ہیں جس کے بعد ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ووٹنگ کے بعد دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار کو نیا پوپ قرار دے دیا جاتا ہے اور باقاعدہ اعلان کر دیا جاتا ہے۔اسی طرح ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے کارڈینلز مقرر کیے جاتے ہیں جن کی تعداد 9 ہوتی ہے جبکہ تین سکروٹنرز ہوتے ہیں جو ووٹوں کا حساب رکھتے ہیں جبکہ بعدازاں ووٹ جلا دیے جاتے ہیں۔پوپ کے انتخاب کی ساڑھے نو سو برس پر مشتمل تاریخ میں اب تک 107 کونکلیو منعقد ہو چکے ہیں (فوٹو: اے پی)دھوئیں کے ذریعے اطلاعانتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمارت کی چمنی میں دھواں چھوڑا جاتا ہے تاکہ باہر موجود ہزاروں لوگوں کو انتخاب کے حوالے سے مطلع کیا جا سکے۔اگر چمنی میں سے کالے رنگ کا دھواں برآمد ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ اسی طرح اگر سفید دھواں اٹھتا نظر آئے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ نئے پوپ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ہیبیمس پاپامنیا منتخب ہونے والا پوپ اپنے لیے لقب کا بھی انتخاب کرتا ہے جس کا اعلان ویٹی کن کی بالکونی سے کیا جاتا ہے اور اس طریقہ کار کو ’ہیبیمس پاپام‘ کہا جاتا ہے جس کے معنی ہیں کہ ’نیا پوپ آ گیا۔‘