خوشی کے دن کہرام مچ گیا ۔۔ دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہا اچانک کیسے انتقال کرگیا؟ افسوسناک ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 18, 2023

سیالکوٹ میں بارات لے کر دلہن کو لینے کیلئے جانے والا دلہا رسومات کے دوران اچانک انتقال کرگیا، دلہن پر غشی کے دورے، اہل خانہ بھی شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ سیالکوٹ کے تھانہ ستراہ کی حدود میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب سوگ میں بدل گئی، پسرور سے آئی بارات کا دلہا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔

گاؤں ادوکی کھیرے کا نعیم دلہن بیاہنے شادی ہال پہنچا تھا، دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہا کو دل کا دورہ پڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا کو مقامی اسپتال لے جایا گیا مگر جان بچانے کی کوشش ناکام رہی اور دلہے کی موت سے شادی ہال میں کہرام مچ گیا۔

دلہا کے اہل خانہ اور بارات کے ساتھ آنے والے عزیز و اقارب بھی افسوسناک واقعہ پر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جبکہ شادی کے دن بیوہ ہونے والی دلہن پر غشی طاری ہوگئی، جوان بیٹی کی حالت دیکھ کر دلہن کے والدین بھی شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More