بالی وڈ فلم ’گول مال‘ کے اداکار شریاس تلپڑے دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

اردو نیوز  |  Dec 15, 2023

بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب ممبئی میں ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شریاس تلپڑے جب گھر آئے تو انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے بیلیو ہسپتال لے جایا گیا۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ شریاس تلپڑے کی انجیو پلاسٹی کی گئی جو کہ کامیاب رہی اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ 

شریاس کی اہلیہ دیپتی شریاس تلپڑے نے انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا کہ ’میں اپنے شوہر کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر دوستوں اور میڈیا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ شریاس کو چند دنوں میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، میں ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کی غیرمعمولی خدمات فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’براہ کرم جب تک شریاس مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہو جاتے ہماری پرائیویسی کا احترام کیں۔ آپ سب کی حمایت ہم دونوں کو مضبوط رہنے میں مدد کرے گی۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Deepti Shreyas Talpade (@deeptitalpade)

شریاش تلپڑے بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں شاہ رخ خان کیساتھ ’اوم شانتی اوم‘، ’ہاؤس فل ٹو‘، ’گول مال ریٹرنز‘ اور ’اپنا سپنا مَنی مَنی‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔​شریاس تلپڑے اپنی اگلی فلم 'ویلکم ٹو دی جنگل' اور کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گے۔  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More