پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا 487 رنز پر آؤٹ، عامر جمال کی چھ وکٹیں

اردو نیوز  |  Dec 15, 2023

 پرتھ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا میچ کے دوسرے دن 487 رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے اور اس وقت پاکستان کی اننگز جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغازکیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور جمعے کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

ٹیسٹ ڈیبیو پر بولر عامر جمال کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں میزبان ٹیم 141 رنز کا اضافہ ہی کر سکی۔

ٹیسٹ ڈیبیو پر بولر عامر جمال نے 6  کھلاڑی آؤٹ کیے جس میں ڈیوڈ وارنر کی وکٹ بھی شامل ہے جنھوں نے  16 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 164 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عثمان خواجہ کو 41 جبکہ فہیم اشرف نے مارنس لبوشین کو 16 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ خرم شہزاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود سمیت امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزیز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

 ڈیوڈ وارنر نے  16 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 164 رنز بنائے: فوٹو اے ایف پیخیال رہے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دو میچ کھیلنے کے بعد 100 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود آسٹریلیا میں پرائم منسٹرز ایلیون کے خلاف وارم اپ میچ میں ڈبل سینچری بنا چکے ہیں۔

آسٹریلیا روانہ ہونے سے پہلے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہے، وہاں کی کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں مگر جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More