سردیوں میں پہنتے تو سب ہیں ۔۔ جانتے ہیں ٹوپیوں پر یہ گیند کیوں ہوتی ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 14, 2023

سردی کے موسم میں گرم لباس کے ساتھ ساتھ سرکو سردی سے بچانے کیلئے اونی ٹوپی بھی بہت شوق سے لوگ پہننا پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اونی ٹوپی کے اوپر ایک گیند سی کیوں بنی ہوتی ہے، اگر نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

موسم سرما اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور سردی میں خشک میوہ جات اور گرم کپڑوں کی بہاریں ہیں، سردی کے موسم میں جیکٹ، سویٹر، دستانے کے ساتھ ساتھ گرم ٹوپیوں کا استعمال بھی کافی زیادہ ہوتا ہے۔

بچوں اور بڑے سب ایسی ٹوپی پہننا پسند کرتے ہیں جس کے اوپر گول گیند بنی ہوتی ہے۔ویسے اس گیند کو پھندنا کہا جاتا ہے جبکہ اس طرح کی ٹوپی کو انگلش میں پوم پوم کیپ بھی کہا جاتا ہے۔

کچھ لوگ اس پھول یا گیند کو ٹوپی کی خوبصورتی سے تعبیر کرتے ہیں لیکن اس اونی گیند یا پھول کی تاریخ بھی صدیوں پرانی ہے اور اسکینڈے نیویا کے وائکنگ عہد سے اس کا آغاز ہوا۔

فرانس کے بادشاہ نیپولین کی فوج کے ایک ڈویژن کی فوجی وردی میں اس طرح کی پھندنے والی ٹوپیوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ان ٹوپیوں کے پھندنے کے مختلف رنگوں سے فوجی عہدیداروں کا رینک معلوم ہوتا تھا۔

8 ویں صدی کے ایک مجسمے میں اس طرح کی ٹوپی کو دیکھا گیا ہے۔مگر جب یہ پھندنا اتنا بڑا نہیں ہوتا تھا بلکہ 18 ویں صدی میں فرانس میں اس کے حجم میں تبدیلی کی گئی۔

ماضی میں فرانسیسی ملاح بھی ان ٹوپیوں کا استعمال کرتے تھے تاکہ ان کے سروں کو بحری جہازوں کے کیبن سے تحفظ مل سکے کیونکہ ان کی چھت بہت نیچے ہوتی تھی اور ملاحوں نے سر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پھندنے کے حجم کو بڑھایا جو آج اس ٹوپی کا حصہ بن چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More