یہ روبوٹ انڈے بھی ابال سکتا ہے ۔۔ ایلون مسک کی کمپنی کا نیا انسان نما روبوٹ تیار

ہماری ویب  |  Dec 13, 2023

مشہور کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے انسان کی طرح کا ایک روبوٹ آپٹیمس کا نیا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو کمال کے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے انسان نما روبوٹ کے نئے ورژن کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کی تفصیل انہوں نے بتائی۔

اب آپٹیمس جنریشن 2 روبوٹ کو تیار کیا گیا ہے اور ویڈیو میں بتایا گیا کہ اس کی چلنے کی رفتار 30 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں روبوٹ کی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دکھایا گیا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ اس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جبکہ وہ جم میں اٹھک بیٹھک کی ورزش بھی کرسکتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ روبوٹ انڈے بھی ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ ابال سکتا ہے۔اس کام کے لیے روبوٹ کی انگلیوں اور ہاتھوں کے افعال کو بہتر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نئے روبوٹ میں نیا ویژن سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو زیادہ گہرائی سے دیکھ کر چل سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More